عدنان صدیقی فلم ”یلغار“ میں ثناء بچہ کیساتھ جلوہ گر ہوں گے

جمعہ 2 جنوری 2015 14:50

عدنان صدیقی فلم ”یلغار“ میں ثناء بچہ کیساتھ جلوہ گر ہوں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) ٹی وی کے مقبول اداکار عدنان صدیقی نئی پاکستانی فلم ”یلغار“ میں اپنی اداکاری سے اپنے پرستاروں کو محظوظ کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹی وی پر شاندار اداکاری کے ذریعے نام کمانے والے اداکار عدنان صدیقی نے 90ء کی دہائی میں کامیاب ہونے والے ڈرامہ سیریل ”عروسہ“ کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور آج ٹی وی سکرین کے ٹاپ فنکاروں میں شامل ہیں۔ عدنان صدیقی ان دنوں پروڈیوسر عاصم رانا کی نئی فلم یلغار میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم رواں سال ریلیز کی جارہی ہے جس میں ٹی وی اینکر ثناء بچہ بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

وقت اشاعت : 02/01/2015 - 14:50:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :