عامر خان نے اس بار بھی بالی ووڈ باکس آفس پر بازی مار لی

جمعہ 2 جنوری 2015 14:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء )اداکار کی فلم پی کے نے 2 ارب 36کروڑ 58لاکھ کا بزنس کیا ، سلمان دوسرے اور شاہ رخ تیسرے نمبر پر رہے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی باکس آفس کے فاتح بن گئے ، سلمان خان دوسرے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم تیسرے نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

بنارسی بابو عامر خان کی پی کے نے صرف بھارت میں دو ارب چھتیس کروڑ اٹھاون لاکھ کما لیے۔ دو ہزار تیرہ میں اداکار کی دھوم تھری نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ کِک نے دو ارب اکتیس کروڑ روپے کمائے اور سلمان خان بالی ووڈ کے دوسرے کماوٴ پوت بن گئے۔ ہیپی نیو ائیر کے ہیرو شاہ رخ خان دونوں خانوں سے پیچھے رہے۔ دپیکا اور شاہ رخ کی اس فلم نے بھارت میں دو ارب دو کروڑ کا بزنس کیا۔

وقت اشاعت : 02/01/2015 - 14:51:04

Rlated Stars :