ارباز خان اور میں آج بہتر انسان ہیں، ملائکہ اروڑہ

اس بات پر فخر ہے ہم آج بھی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں اس بات سے قطع نظر ہم دونوں الگ ہوچکے ، بالی ووڈ اداکارہ

پیر 20 مارچ 2023 18:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) بالی ووڈ کی ایور گرین اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑہ نے سابق شوہر ارباز خان کے ساتھ بیٹے ارہان کی پرورش کے تجربے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ آج ہم دونوں بہتر انسان ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کو- پیرنٹنگ ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، آپ بہت ساری چیزوں کے بارے میں ہمیشہ ایک بات پر متفق نہیں ہوتے ہیں۔ خاص طور پر جب آپ دونوں الگ الگ راستوں پر چل رہے ہوتے ہیں، تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے جس پر آپ دونوں ہی متفق نہیں ہوتے، لیکن شکر ہے، ارباز اور میں دونوں آج بہتر انسان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم آج بھی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ ہم دونوں الگ ہوچکے بحیثیت والدین ہم ایک بات پر متفق ہوسکتے ہیں اور اپنے بچے کو مکمل طور پر توجہ دے سکتے ہیں جس کی اسے ضرورت ہے اور وہ جس کا مستحق ہے اور میرے خیال سے یہ ہی اہم ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 18:30:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :