بھارتی اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر کورونا میں مبتلا

منگل 21 مارچ 2023 22:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2023ء) بھارت کی نامور اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔کرن کھیر کی جانب سے ٹوئٹر پر مداحوں کو اطلاع دی گئی کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لہٰذا جو بھی ان سے رابطے میں رہا، وہ اپنا ٹیسٹ لازمی کروالے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2021 میں اداکارہ میں خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد کئی عرصے تک ان کا علاج جاری رہا، بعدازاں انہوں نے بھارتی رئیلیٹی شو انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ میں جج کے فرائض سرانجام دیے۔

واضح رہے کہ کرن کھیر نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا جن میں دیوداس، رنگ دے پسنتی، ہم تم، دوستانہ اور میں ہوں نا شامل ہیں۔کرن کھیر اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ ہیں، دونوں کی شادی 1985 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل کرن کھیر کی شادی گوتم بیری سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا سکندر خان ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 22:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :