منیب بٹ نے خود پرلگائے گئے الزامات کی تردید کردی

بدھ 22 مارچ 2023 19:58

منیب بٹ نے خود پرلگائے گئے الزامات کی تردید کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوب رو اداکار منیب بٹ نے اپنے حالیہ ڈرامے میں خواجہ سرا کے منفرد کردار کی وجہ سے یہودی ایجنڈا کے تحت کام کرنے کے لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔یوٹیوب پر نشر ہونیوالے پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے اپنے حالیہ ڈرامہ سیریل سر راہ میں منفرد کردار اور اس کے باعث لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

میزبان کے ایک سوال پر اداکار نے کہا کہ ان پر ایجنڈا کے تحت ڈرامے میں کام کرنے کے الزامات لگائے گئے جو کہ بے بنیاد ہیں، وہ یہودی نہیں بلکہ مسلمان ہیں اور ڈراما ایجنڈا کے تحت نہیں بنایا گیا۔منیب بٹ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو بیچنے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کا جان کر دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون سی چیز اسلام کا حصہ ہے اور کون سی نہیں، اس لئے اسکرپٹ سائن کرنے سے پہلے خود بھی اس کی تحقیق کی تھی اور اس میں کوئی بھی بات اسلام کی تعلیمات کے خلاف نہیں تھی۔

منیب بٹ نے ایک ڈیزائنر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈرامے کا پس منظر سمجھے بغیر ان پر الزامات لگائے، ان کی بات انتہائی خطرناک تھی کہ ڈرامے کو ایجنڈا کے تحت بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈیزائنر کی بات پر یقین کرکے کوئی ان پر حملہ کردیتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا ۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 19:58:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :