امیتابھ بچن نے سعودی پروڈیوسرکو فلم شہنشاہ کی جیکٹ تحفے میں دے دی

بدھ 22 مارچ 2023 20:24

امیتابھ بچن نے سعودی پروڈیوسرکو فلم شہنشاہ کی جیکٹ تحفے میں دے دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی مشہور فلم کی جیکٹ سعودی شاعر اور پروڈیوسر کو تحفے میں دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے فلم شہنشاہ میں پہنی ہوئی اسٹیل کے بازو سے بنی خاص جیکٹ اپنے سعودی دوست ترکی العلشیخ کو تحفے میں دے دی۔ترکی العل شیخ نے ٹوئٹر پر فلم شہنشاہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو اس خصوصی تحفے کیلئے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی اداکار کی تعریف میں لکھا کہ امیتابھ بچن نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کیلئے قابل فخر شخصیت ہیںجس کے جواب میں امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پیارے اور سب سے زیادہ خیال رکھنے والے دوست یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آپ کو اسٹیل کے بازو والی جیکٹ کا تحفہ موصول ہوگیا ہے جو میں نے اپنی فلم شہنشاہ میں پہنی تھی ۔کسی دن میں آپ کو بتاں گا کہ میں نے اسے کیسے حاصل کیا تھا۔فلم شہنشاہ 12 فروری سن 1998 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے بھارت سمیت دنیا بھر سے خوب داد سمیٹی تھی اور اس فلم میں امیتابھ بچن کے کردار کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 20:24:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :