صباء قمراور عمران عباس کی سیریز تمہارے حسن کے نام کا آفیشیل پوسٹر جاری کردیاگیا

بدھ 22 مارچ 2023 20:24

صباء قمراور عمران عباس کی سیریز تمہارے حسن کے نام کا آفیشیل پوسٹر جاری کردیاگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) صباقمر اور عمران عباس ٹیلی وژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیریز تمہارے حسن کے نام میںا یک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ٰاس کے ہدایات کارثاقب خان ہیںجو اس سے پہلے گھبرانا نہیں ہے کی ہدایات بھی دے چکے ہیں جب کہ اس سیریز کو عمیرہ احمد اور سارا قیوم نے تحریر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سیریز کے مرکزی کرداروں صبا قمر اور عمران عباس کے ساتھ دیگر فنکاروں میں سلمان شاہد، اسد صدیقی اور سدرہ نیازی شامل ہیں ۔

صبا قمر اور عمران عباس کی مرکزی جوڑی نے انسٹاگرام پر شوکے آفیشیل پوسٹر جاری کردیا۔سیریزکی شوٹنگ کراچی اور لاہور میںکی گئی ہے ۔ اس کی کہانی سلمیٰ اور سکندر کی محبت پر مبنی ہے اور یہ ایک پوئٹک رومینٹک سیریزہے۔گرین انٹرٹینمنٹ ایک ابھرتا ہو ا پاکستانی چینل ہے جس کا افتتاح عیدالفطر پر ہوگا اور اس پرا وریجنل مواد پیش کیا جائے گا اور یہ چینل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی پہلی قومی نمائندگی کا علمبرادر ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 20:24:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :