جی سی یونیورسٹی میں نامور گلوکار شفقت امانت علی خان کے اعزاز میں تقریب ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

بدھ 22 مارچ 2023 20:47

جی سی یونیورسٹی میں نامور گلوکار شفقت امانت علی خان کے اعزاز میں تقریب ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں نامور گلوکار شفقت امانت علی خان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے شفقت امانت علی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب میں طلبا اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شفقت امانت علی خان نے جی سی یو نذیر احمد میوزک سوسائٹی کے ہمراہ پرفارم بھی کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے بتایا کہ رواں سال سال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی جانب 10نامور سابق طلبا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے۔ شفقت امانت علی خان نے اپنے کالج کی یادیں شیئر کیں اوروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی اور نذیر احمد میوزک سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 20:47:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :