نوجوانوں کے ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی مسائل پر مبنی ڈرامہ سیریل’ کس سے کہوں‘ کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا

ہفتہ 3 جنوری 2015 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) بڑھتی عمر کے نوجوانوں کے ذہنی، جسمانی و نفسیاتی مسائل پر مبنی ڈرامہ ’سیریل کس سے کہوں‘ کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگا ۔ معروف اداکاروں سجل علی، آغا علی، یمنیٰ زیدی، عیسیٰ چوہدری، ثمینہ احمد ، سیمی راحیل، محسن گیلانی، اورنگزیب لغاری اور افتخارٹھاکر کی شاندار پراداکاری نے ناظرین کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔

ناظرین کے کچھ حلقے تجربہ کار اداکاروں کے ہمراہ نوجوان اداکاروں کے امتزاج کو بھی بے حد سراہ رہے ہیں۔ملک میں روز بروزایچ آئی وی/ ایڈز اور ہیپا ٹائٹس کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جو ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں پاکستان کیلئے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آ سکتا ہے۔ اس ڈرامے کے ذریعے اسی اہم پہلو کو اجاگر کرنے کیلئے ڈرامائی انداز میں ایک بہترین کوشش کی گئی ہے تاکہ ملک کو آنے والے کسی بھی معاشی عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں پاکستان کے ایک منجھے ہوئے آرٹسٹ افتخار ٹھاکر ، جو ایک ٹرک ڈرائیور کا کردارنہایت خوبصورتی سے ادا کر رہے ہیں،نا گہانی وجوہات کی بنا پر ایڈز میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ان حالات میں وہ خود اور ان کا خاندان کس کرب سے دو چار ہوتا ہے، یہ سب کچھ ناظرین کس سے کہوں میں دیکھ سکیں گے ۔ ڈرامہ معروف مصنف شاہد ندیم نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایتکاری نوجوان ڈائریکٹر کاشف نثار کی ہے۔

وقت اشاعت : 03/01/2015 - 11:19:46

Rlated Stars :