ارجن رامپال نے ’’دھکڑ ‘‘ کی ناکامی کو ناقابل یقین قرار دیدیا

جمعرات 23 مارچ 2023 22:18

ارجن رامپال نے ’’دھکڑ ‘‘ کی ناکامی کو ناقابل یقین قرار دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے کنگنا رناوت کے مرکزی کردار پر مبنی فلم دھکڑ کی ناکامی کو ناقابل یقین قرار دے دیا ہے۔2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں کنگنا رناوت کے ساتھ ارجن رامپال، دیویا دتہ اور شریب ہاشمی نے نمایاں کردار نبھائے تھے۔ارجن رامپال فلم کے فلاپ ہونے کے بعد سے مسلسل خاموش چلے آرہے تھے، بالآخر انہوں نے اس حوالے سے لب کشائی کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے فلم دھکڑ کے فلاپ ہونے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فلم اس قابل تھی کہ وہ فلاپ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ فلم دھکڑ کے باکس آفس پر نہ ٹکنے کی بہت تکلیف ہوئی، میرے خیال میں بڑے بجٹ کی اس فلم کو وہ پذیرائی نہیں ملی، جس کی وہ مستحق تھی۔ارجن رامپال نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں دھکڑ کورونا وائرس کے بعد ریلیز ہونے والی چند فلمز میں سے ایک تھی، شاید اسی وجہ سے لوگ تھیٹر نہیں آئے۔
وقت اشاعت : 23/03/2023 - 22:18:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :