اداکارہ رانی مکرجی نے ’’ پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 23 مارچ 2023 22:18

اداکارہ رانی مکرجی نے ’’ پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) رانی مکرجی کی فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے ’’ پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بالی واڈ سپرسٹار شاہ رخ خان کی فلم’ ’ پٹھان‘‘ کا ہر طرف چرچا ہے۔ اس فلم سے کنگ خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ہندی فلمی سلطنت کا بادشاہ ان کے سوا کوئی اور نہیں۔ دنیا بھر میں ان کے پرستار موجود ہیں تاہم ناروے میں رہنے والے ہندی فلموں کے شائقین شاہ رخ خان سے زیادہ بالی ووڈ کی رانی مکرجی کے دیوانے نکلے۔

(جاری ہے)

اس کا ثبوت ماضی کی مقبول ترین ہیروئن کی حالیہ فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ کی ناروے کے باکس آفس پر کارکردگی سے ملتا ہے۔رانی مکرجی کی فلم نے ناروے میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کے ایک ہفتے کے دوران آمدنی کے معاملے میں کنگ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ اور ’’ رئیس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے صرف تین دن میں آٹھ لاکھ ناروے کورونے کما کر نارویجن باکس آفس پر کسی بھی ہندی فلم کی سب سے زیادہ آمدن کا ریکارڈ قائم کردیا۔
وقت اشاعت : 23/03/2023 - 22:18:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :