مدیحہ افتخار کو امریکہ میں پاکستانی پرستاروں نے شاپنگ سنٹر میں گھیر لیا ، آٹو گراف ، تصاویز بنواتے رہے

ہفتہ 3 جنوری 2015 11:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار کو امریکہ میں پاکستانی پرستاروں نے شاپنگ سنٹر میں گھیرلیا ۔ پاکستانی پرستارفیملی نے اداکار ہ مدیحہ افتخار کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان سے آٹو گراف لیے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ افتخار نے کہا کہ یہ سب پرستاروں کی محبت ہے جو میرے کام کو پسند کرتے ہیں ۔ محبت انمول ہوتی ہے اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔ یادر ہے کہ مدیحہ افتخار ان دنوں سردیوں کی چھٹیاں منانے امریکہ میں موجود ہیں جن کی جلد واپسی متوقع ہے ۔

وقت اشاعت : 03/01/2015 - 11:56:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :