فلم ''پی کے''نے 14 دن میں 516 کروڑ روپے کما لیے

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) انتہا پسند ہندوٴوں کے احتجاج اور سینما گھروں میں بندش کے باوجود عامر خان کی فلم ''پی کے'' کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم نے چند دنوں میں 5 سو کروڑ سے زائد روپے کما کر بالی وڈ میں تاریخ رقم کر دی۔ بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم " پی کے"19 دسمبر کو ریلز کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بھارت میں فلم کیخلاف احتجاج اور کئی سینما گھروں میں بندش فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ نہ روک سکے۔ پی کے فلم صرف 14 دن میں عالمی سطح پر 5 سو 16 کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن چکی ہے۔ فلم نے صرف بھارت میں 3 سو 94 روپے کمائے جبکہ بین الاقوامی باکس آفس پر 122 کروڑ روپے کمائے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے فلم 6 کروڑ کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی

وقت اشاعت : 03/01/2015 - 13:52:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :