ہالی ووڈ اسٹار ریمبو کی فلم ” لاسٹ بلڈ “ میں واپسی

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:55

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون نے نئی ریمبو فلم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا نام ”لاسٹ بلڈ“ ہوگا۔ہالی ووڈ کے 68 سالہ اداکار ریمبو سیریز کی پانچویں فلم کی ڈائریکشن بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

سلویسٹر اسٹالون نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ گینگسٹر گریگ اسکارپا کی زندگی پر بننے والی فلم سے پہلے ریمبو سیریز کی نئی فلم”لاسٹ بلڈ“ پر کام شروع کریں گے۔و ہ اس وقت وہ گینگسٹر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کررہے ہیں جبکہ راکی سیریز کی نئی فلم پر بھی کام کیا جارہا ہے۔گزشتہ سال اگست میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ کردار کے حوالے سے پہلے سے ہی جسمانی طور پر فٹ ہوچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/01/2015 - 13:55:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :