بھارتی گلوکار سونو نگم کے والد کے گھر سے 72 لاکھ روپے کی چوری

جمعہ 24 مارچ 2023 22:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) بھارتی گلوکار سونو نگم کے والد کے گھر سے پٴْرانا ڈرائیور لاکھوں روپے چوری کر کے فرار ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونو نگم کے 76 سالہ والد کے لیے کام کرنے والے ڈرائیور پر گھر سے 72 لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار کے والد اگم کمار نگم اوشیوارا، اندھیری ویسٹ میں ونڈسر گرینڈ بلڈنگ میں رہتے ہیں اور مبینہ چوری 19 مارچ سے 20 مارچ کے درمیان ان کی غیر موجودگی میں ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پر فوری سونو نگم کی چھوٹی بہن نکیتا کی جانب سے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں مبینہ چوری کی شکایت درج کروا دی گئی ہے۔سونو نگم کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد کے پاس تقریباً 8 ماہ سے ریحان نامی ڈرائیور کام کر رہا تھا لیکن حال ہی میں اس کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے اسے کام سے ہٹا دیا گیا تھا۔سونو نگم کے والد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے سابق ڈرائیور کے پاس ان کے فلیٹ کی ڈپلیکیٹ چابی ہے جس کی مدد سے وہ فلیٹ میں داخل ہوا اور گھر میں موجود ڈیجیٹل لاکر سے 72 روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔پولیس نے سونو نگم کے والد کے گھر سے 72 لاکھ روپے چوری کی شکایت درج کرتے ہوئے ڈرائیور ریحان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 22:59:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :