ریحانہ سے شادی کی خواہش مہنگی پڑ گئی ، مداح کو پولیس نے پکڑ لیا

ہفتہ 25 مارچ 2023 18:05

] نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ساتھ شادی خواہش لے کر گھر آنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں گلوکارہ کے گھر ایک مداح ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق مداح کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس کو بلا لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص ساوتھ کیرولینا سے لاس اینجلس پہنچا اور اسے رات ساڑھے بارہ بجے گلوکارہ کے گھر میں گھسنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ریحانہ کے گھر پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے نامعلوم شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

وقت اشاعت : 25/03/2023 - 18:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :