گورنرپنجاب سے ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ملاقات

گورنر پنجاب نے شاکر شجاع آبادی کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:26

گورنرپنجاب سے ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی نے آج یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے شاکر شجاع آبادی کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں شاکر شجاع آبادی نے گورنر پنجاب کو اپنی نئی شاعری بھی سنائی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ شاکر شجاع آبادی ہمارا فخر اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مظلوم طبقے کو آواز دی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ سرائیکی وسیب کا فخر ہیں۔ شاکر شجاع آبادی نے کہا کہ انہوں نے اردو، پنجابی، سرائیکی، میواتی اور ہریانوی زبانوں سمیت پانچ زبانوں میں شاعری کی ہے اور ان کے مشہور شعری مجموعوں میں پیلے پت، لاہو دا اراک اور کلیات شاکر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی شاعری میں ہمیشہ انسانیت اور محبت کی بات کی ہے۔ اس موقع پر شاکر شجاع آبادی نے اپنے شعری مجموعے کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے انہیں اس مسئلے کے حل کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
وقت اشاعت : 25/03/2023 - 22:26:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :