wسیاست میں آنے کے بعد میں نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا: راج ببر

اتوار 26 مارچ 2023 20:05

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) بھارتی اداکار راج ببر نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں آنے کے بعد نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔ ٹیلی ویژن شو ’دی کپل شرما شو‘ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راج ببر نے اپنے سیاسی اور شوبز کیریئر پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس دوران جب کپل شرما نے راج ببر سے ان کے مالی حالات کے بارے میں سوال کیا تو راج ببر نے جواب دیا کہ جو لوگ پہلے کام دیتے تھے، انہوں نے بھی کام دینا بند کردیا، کیونکہ انہیں ایسا لگا کہ راج ببر کو اب پیسوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا غلط تاثر ہے کہ کوئی سیاست میں چلا گیا تو وہ 100 سے 150 کروڑ کا آدمی تو بن ہی جاتا ہے۔ راج ببر نے کہا کہ ہمارا کیا ہوا مجھ جیسا آدمی نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، یہاں (شوبز) سے ادائیگی ہوئی نہیں، وہاں (سیاست میں) کچھ کمایا نہیں۔ واضح رہے کہ راج ببر اس وقت انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ہیں
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 20:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :