wبھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر واش روم میں مردہ پائے گئے

اتوار 26 مارچ 2023 20:05

,ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) معروف بھارتی اداکارہ نیلو کوہلی کے خاوند ہرمندر سنگھ واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ہرمندر سنگھ صحت مند تھے اور گوردوارے سے واپسی کے بعد واش روم گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس وقت گھر میں صرف ملازم موجود تھا، واش روم سے واپسی پر دیر لگی تو ملازم وہاں گیا اور دیکھا کہ ہرمندر فرش پر پڑے ہوئے تھے۔ہرمندر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی آخری رسومات اتوار کو ادا کر دی گئیں۔نیلو اور ہرمندر نے 1986 میں شادی کی تھی، ان کے تین بچے صاحب، تِرپتی اور صاحبہ ہیں

وقت اشاعت : 26/03/2023 - 20:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :