” دی ہوبٹ“ کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار ،

فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک 22 کروڑ ڈالر کما چکی ہے

پیر 5 جنوری 2015 11:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 5جولائی 2015ء) جادوئی کمالات سے بھرپور فلم دی ہوبٹ کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار ہے ۔ایکشن، فینٹیسی اور تھرلر سے بھرپور دی ہوبٹ۔

(جاری ہے)

بیٹل آف دی فائیو آرمیز نے رواں ہفتے مزید 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر سمیٹے، فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک 22 کروڑ ڈالر کما چکی ہے ۔دوسرے نمبر پر والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ان ٹو دی ووڈز رہی، جس نے اس ہفتے ایک کروڑ 91 لاکھ ڈالر کمائے ۔انجیلینا جولی کی ہدایت میں بننے والی فلم ان بروکن تیسرے نمبر پر رہی، فلم نے رواں ہفتے ایک کروڑ 81 لاکھ ڈالر بٹورے۔

وقت اشاعت : 05/01/2015 - 11:24:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :