گہری باتیں ہر کسی کو سمجھ نہیں آتیں، ریشم کا ناقدین کو کرارا جواب

ہر انسان کی اپنی سوچ ہے ،میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل صرف اللہ سے محبت اور لگائوہے،تنقید کرنیوالے اپنی انرجی کسی مثبت چیز کیلئے سنبھال کر رکھیں،اداکارہ

منگل 28 مارچ 2023 17:55

گہری باتیں ہر کسی کو سمجھ نہیں آتیں، ریشم کا ناقدین کو کرارا جواب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) پاکستان شوبز کی اداکارہ ریشم نے تنقید کرنے والوں کو اپنی طاقت کسی مثبت چیز پر خرچ کرنے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں اداکارہ ریشم پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ریشم نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین بچپن میں ہی گزر گئے تھے جس کے بعد ان کی بہن نے ان کی پرورش کی اور کبھی والدین کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

اداکارہ نے کہا کہ اکثر لوگ ڈپریشن کا شکار ہونے کا شکوہ کرتے ہیں مگر وہ ڈپریشن میں یقین نہیں رکھتیں ان کے خیال میں ڈپریشن صرف اللہ سے دوری کا نتیجہ ہے۔ریشم کو اپنے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکارہ نے ناقدین کو اپنی انرجی کسی مثبت چیز پر لگانے کا مشورہ دے ڈالا۔

(جاری ہے)

ریشم نے ڈپریشن کو اللہ کے ساتھ کمزور تعلق قرار دینے کے اپنے مقف کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل اللہ سے صرف اللہ سے محبت اور لگا ئوہے پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ۔

ریشم نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں ہیں، تنقید کرنیوالوں کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی انرجی کسی مثبت چیز کیلئے سنبھال کر رکھیں۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین۔
وقت اشاعت : 28/03/2023 - 17:55:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :