مادھوری کیخلاف ہتک آمیز ریمارکس ، بھارتی سیاسی تجزیہ کارمتھن وجے کمار کوقانونی نوٹس بھیج دیاگیا

بدھ 29 مارچ 2023 12:21

مادھوری کیخلاف ہتک آمیز ریمارکس ، بھارتی سیاسی تجزیہ کارمتھن وجے کمار کوقانونی نوٹس بھیج دیاگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو بھارت میں سیاسی تجزیہ کارمتھن وجے کمار کی جانب سے مقبول ٹی وی شو دی بگ بینگ تھیوری کی ایک قسط میں مادھوری ڈکشٹ کے خلاف ہتک آمیز ریمارکس دینے پر قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چک لوری اور بل پراڈی کا تخلیق کردہ دی بگ بینگ تھیوری اصل میں سی بی ایس پر 2007 سے 2019 کے دوران نشر کیا گیا، اگرچہ یہ شو نیٹ فلکس نے تیار نہیں کیا تھا لیکن بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں اسٹریمنگ کے لیے یہ شو اس کی لائبریری میں شامل ہے اور متھن وجے کمار چاہتے ہیں کہ اسٹریمنگ سروس اس قسط کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دے۔

22 ستمبر 2008 کو نشر ہونے والے شو کے دوسرے سیزن کی پہلی قسط میں ’دی بیڈ فش پیراڈائم‘ میں شیلڈن کوپر کا کردار ادا کرنے والے جم پارسن کو کنال نیر سے جو راج کوتھراپلی کا کردار نبھا رہے تھے، ان سے اختلاف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کا موازنہ کرتے ہوئے شیلڈن کوپر نے ایشوریا رائے کو ’ غریب آدمی کی مادھوری ڈکشٹ’ کہا جس کا جواب دیتے ہوئے راج کوتھراپلی نے کہا کہ ’ایشوریہ رائے ایک دیوی ہے جب کہ ان کے مقابلے میں مادھوری ڈکشٹ کوڑھ زدہ طوائف ہے۔
وقت اشاعت : 29/03/2023 - 12:21:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :