پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو ملا ایک اور اعزاز

پیر 5 جنوری 2015 16:16

پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو ملا ایک اور اعزاز

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری 2015ء)پاکستانی گلوکار نے شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ مذکورہ گلوکار کو کینیڈا میں دو ہزار چودہکا اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ گانے آئی ٹو آئی سے مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو کینیڈا کے بریک اوے آرگنائزیشن نے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ گلوکار کو دنیا بھر میں مشہور ہونے والے گانے آئی ٹو ائی کی بدولت دیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس گانے کو اب تک ستائیس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔طاہر شاہ نے یہ ایوارڈ ملک سے منسوب کر دیا ہے۔گوگل ٹاپ رینکڈ سرچزپاپ سینسیشن سنگر کا شاندار اعزاز حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرے گا۔

وقت اشاعت : 05/01/2015 - 16:16:57