حریم شاہ کا مداحوں کو دھوکے بازوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ

مومن وہ ہے جو ایک سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو لگے کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ وقت پرہی اس سے دورہو جائے، ویڈیو پیغام

جمعرات 30 مارچ 2023 18:10

حریم شاہ کا مداحوں کو دھوکے بازوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو دھوکے بازوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مومن وہ ہے جو ایک سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو لگے ہو کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ وقت پر ہی اس سے دور ہو جائے۔

انہوں نے کہ اللہ تعالی نے انسان کی زندگی بہت خوبصورت بنائی ہے، ہر انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی پرسکون انداز میں گزارے، اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں، میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 18:10:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :