عیدالفطرپرعائشہ عمرکی دو فلموں کی نمائش

ہوئے تم اجنبی فلم اورمنی بیک گارنٹی میں عائشہ عمر دیکھائی دیں گی

جمعرات 30 مارچ 2023 18:10

عیدالفطرپرعائشہ عمرکی دو فلموں کی نمائش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) عید الفطر کے موقع پرعائشہ عمر کی دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں ، نئی آنے والی فلم ہوئے تم اجنبی میں عائشہ خاتون صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں۔اس عید پر 4 پاکستانی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ عید کے موقع پر ریلیز کی جانے والی میگا بجٹ فلم منی بیک گارنٹی کی کاسٹ میں عائشہ عمر بھی شامل ہیں۔

فلم کے آفیشل ٹریلر میں عائشہ عمرکی کچھ جھلکیاں دیکھائی دیں جس میں وہ ایک جھلک میں وہ ڈانس کرتی دیکھائی دے رہی ہیں۔منی بیک گارنٹی فلم بینک ڈکیتی کی واردت پر مبنی ہے۔ جبکہ اس فلم کی کاسٹ کافی بڑی ہے۔ فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم ، شنیرا اکرم ، میکال ذوالفقار ، شایان خان ، جان ریمبو ، مانی ، جاوید شیخ ، گوہر رشید، حنا دلپزیر، کرن ملک ، عدنان جعفر،علی سفینا ، مرحوم احمد بلال ، سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عید کے ہی موقع پر عائشہ عمر کی ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہوئے تم اجنبی ہے۔اس فلم میں عائشہ عمر ستر کی دہائی میں ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اپنی آنے والی فلم کے بی ٹی ایس شیئر کیا۔ عائشہ نے لکھا کہ ایماندار صحافی کو قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اب بھی اور 1971 میں بھی ۔ملیں 1971 کی عائشہ سے نئی آنے والی فلم ہوئے تم اجنبی میں ، جب پاکستان کی تقسیم ہوئی ، محبت ، افراتفری ، دل ٹوٹنے، اذیت ، موت ، مایوسی اور بہت کچھ اس سفر کو دیکھیں جو اس لائن میں رہتے ہوئے کیا۔

ہوئے تم اجنبی ایک رومانوی کہانی ہے ، تاہم یہ لو اسٹوری کا پس منظر 1971 میں سقوط ڈھاکہ کے وقت کا ہے۔ کہ دو محبت کرنے والوں کے ساتھ کیا بیتا ۔اس فلم کو تحریر کیا اور اسکی ہدایات دیں معروف صحافی اور اینکر پرسن کامران شاہد نے ۔ فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر سمیت میکال ذوالفقار ، سعدیہ خان ، ثمینہ پیرذادہ ، شفقت چیمہ ، محمود اسلم ، شمعون عباسی ، سہیل احمد، شاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔عائشہ کی دونوں فلموں میں ان کے ادا کیے گئے کردار ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔
وقت اشاعت : 30/03/2023 - 18:10:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :