ہاؤس آف دی ڈریگن کا دوسرا سیزن آئندہ ہفتے ریلیز کیا جا ئیگا

جمعرات 30 مارچ 2023 18:55

ي نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2023ء) امریکی چینل ایچ بی او میکس کی سیریز ہاؤس آف ڈریگن کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بلاک بسٹر سیریز کی شوٹنگ برطانیہ میں کی جارہی ہے جو کہ آئندہ سال تک شائقین کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کہا جارہا ہے کہ دوسرے سیزن میں پہلے سیزن کی طرح 8 کے بجائے 6 قسطیں ہوں گی ایچ بی او کی ایک ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ سیزن 2 میں دو اقساط کم کرنے کا فیصلہ اسٹوری کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہاؤس آف ڈریگن کا تیسرا سیزن بھی پیش کیا جائے گا تاہم یہ کب ریلیز ہوگا اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 30/03/2023 - 18:55:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :