{اداکارہ ایشوریا رائیا کی تامل فلم کا ٹریلر ریلیز کرد یا گیا

جمعرات 30 مارچ 2023 18:55

/ ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2023ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی تامل فلم پونین سیلون جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چنائی میں تامل فلم ’ پونین سیلون ون کے سیکول پو نین سیلون ٹو کے ٹریلر اور میوزک لانچ کی تقریب ریڈ کارپٹ منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فلم میں ملکہ نندنی کا کردار نبھانے والے ایشوریا رائے روایتی گلابی لباس میں جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آئیں۔فلم میں شہزادی کنڈاوائی کا کردار ادا کرنے والی تریشا نے ریڈ کارپٹ پر نیلے رنگ کی دیدہ زیب ساڑھی میں واک کی جبکہ فلم میں پونین سیلون کا مرکزی کردار نبھانے والے جیام روی عرف ارولموزی ورمن نے سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

وقت اشاعت : 30/03/2023 - 18:55:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :