بھارتی فلمساز ’پٹھان‘ اور ’ٹائیگر‘ کو لڑوانے کیلئے تیار

فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘میں سلمان خان اورشاہ رخ خان 30 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے

جمعہ 31 مارچ 2023 12:01

بھارتی فلمساز ’پٹھان‘ اور ’ٹائیگر‘ کو لڑوانے کیلئے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان اگلے سال فلمساز آدتیہ چوپڑا کی ایکشن سے بھرپور فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلمساز آدتیہ چوپڑا، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ مل کر ایک 2 ہیروز کی کہانی پر مبنی فلم ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آدتیہ چوپڑا نے یہ فیصلہ فلم ’ٹائیگر‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’پٹھان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، اس نئی فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل شاہ رخ خان، سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ایک ایکشن سے بھرپور سین کی شوٹنگ مکمل کروائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جب سلمان خان بطور ٹائیگر فلم ’پٹھان‘ کے ایک سین میں شاہ رخ خان کی ان کے مشن میں مدد کرتینظر آئے تو بھارتی فلم انڈسٹری کے دونوں بڑے اسٹارز کو اسکرین پر ساتھ دیکھنے کے خواہشمند فلمی شائقین کی خوشی دیدنی تھی۔

(جاری ہے)

اب وقت ہے کہ شاہ رخ خان فلم ’ٹائیگر 3‘ میں سلمان خان کی مدد کرکے فلمی شائقین کو ایک بار پھر خوش ہونے کا موقع دیں۔ فلم ’پٹھان ورسز ٹائیگر‘میں سلمان خان اور شاہ رخ خان 30 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ ان دونوں اداکاروں نے آخری بار 1995ء کی فلم ’کرن ارجن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 12:01:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :