بھارتی ڈیزائنرز نے عرفی جاوید کیلئے کپڑے ڈیزائن کرنے کی وجہ بتادی

پراجیکٹ کیلئے اشتراک عرفی جاوید کی ہمت کو تسلیم کرنے کیلئے کیا ،ابو جانی ،سندیپ کھوسلہ

جمعہ 31 مارچ 2023 17:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) مشہور بھارتی ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے اداکارہ عرفی جاوید کیلئے کپڑے ڈیزائن کرنے کی وجہ بتادی۔عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہنے والی عرفی جاوید کیساتھ حال ہی میں بھارتی ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے اپنے پراجیکٹ کیلئے اشتراک کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ڈیزائنرز نے انسٹاگرام پر عرفی جاوید کیساتھ کام کرنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔انہوں نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے عرفی جاوید کیساتھ یہ ثابت کرنے کیلئے کام کیا کہ جیسی وہ ہمیں بظاہر نظر آتی ہیں ان کے اندر اس سے بھی زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہم نے یہ اشتراک عرفی جاوید کی ہمت کو تسلیم کرنے کیلئے کیا ہے۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 17:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :