اداکار شیو ٹھاکرے نے بھارتی انڈسٹری کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

جمعہ 31 مارچ 2023 17:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) بھارتی ٹی وی اداکار شیو ٹھاکرے نے شوبز انڈسٹری میں مردوں کو بھی ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی معروف ریئیلٹی شو بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ شیو ٹھاکرے نے ڈرامہ انڈسٹری میں کریئر کے آغاز میں خود کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔شیو ٹھاکرے نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ممبئی میں آکر پتہ چلا کہ اس انڈسٹری میں صرف لڑکیوں کو ہی نہیں مردوں کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نام لئے بغیر کہا کہ انڈسٹری میں ایک میم(خاتون)نے مجھے رات 11بجے آڈیشن دینے کیلئے بلایا۔شیو ٹھاکرے نے کہا کہ میں اتنا بھی بچہ نہیں ہوں کہ سمجھ نہ سکوں رات میں کون سے آڈیشن ہوتے ہیں، میں نے اس خاتون سے کہا کہ میں اس وقت نہیں آ سکتا، مجھے دوسرے کچھ کام ہیں۔شیو ٹھاکرے نے بتایا کہ میرا جواب سننے کے بعد اس خاتون کا کہنا تھا کہ کیا تمہیں اس انڈسٹری میں کام نہیں کرنا اس طرح تو تمہیں کام نہیں ملے گا۔متعدد ریئیلٹی شوز کا حصہ بننے والے اداکار نے کہا کہ اگر آپ کاسٹنگ کاچ سے انکار کرتے ہیں تو طاقتور لوگ آپ کے حوصلے پست کرتے ہیں لیکن میں اس سے کبھی پریشان نہیں ہوتا۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 17:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :