بھارتی اداکارہ راشی کھنہ نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

مداحوں سے ملنے والی محبت اور عزت کی شکر گزار ہوں ، ویب سیریز کی مقبولیت میرے لئے بڑا اعزاز ہے، بھارتی اداکارہ

جمعہ 31 مارچ 2023 17:31

بھارتی اداکارہ راشی کھنہ نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) مشہور بھارتی ویب سیریز فرضی کی اداکارہ راشی کھنہ نے آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ راشی کھنہ نے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو گزشتہ ماہ دی تھی اور اب بالآخر اس خوشی کی خبر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار بھی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جیسے ہی مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں بھاگ کر دوسرے کمرے میں گئی اور اپنے والد کو فون کرکے بتایا، انہیں یہ تو سمجھ نہیں آئی کہ یہ فہرست درحقیقت کس حوالے سے ہے لیکن جیسے ہی میں نے انہیں یہ بتایا کہ اس فہرست میں پہلی اور شاہ رخ خان دوسری پوزیشن پر ہیں تو وہ چونک گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بات کروں تو مجھے لگا کہ یہ صرف ایک دھوکہ ہے لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ صرف میری زندگی کا ایک مرحلہ تھا جیسا کہ وہ شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک بہت مشہور نام ہیں اور انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا، اس لئے یہ صرف میری ویب سیریز کی مقبولیت تھی اور لوگوں نے اس سیریز میں میرے کردار کو پسند کیا۔انہوں نے کہا کہ لیکن میں واقعی مداحوں سے ملنے والی اس محبت اور عزت کی شکر گزار ہوں اور میں یہ خبر سن کر بہت پر جوش تھی کیونکہ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 17:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :