مجھے غصہ جلدی آتا ہے، منوج باجپائی کا اعتراف

گھر میں سب سے بڑا بیٹا تھا، 6 چھوٹے بہن بھائی تھے، بعض دفعہ والد کی طرح فیصلے کرنا پڑتے تھے، بالی ووڈ سٹار

ہفتہ 1 اپریل 2023 12:18

مجھے غصہ جلدی آتا ہے، منوج باجپائی کا اعتراف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نے تسلیم کیا ہے کہ مجھے غصہ جلدی آتا ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا گھریلو پس منظر کچھ ایسا تھا کہ میں سب سے بڑا بیٹا تھا، میرے 6 چھوٹے بہن بھائی تھے، تو مجھے بعض دفعہ والد کی طرح فیصلے کرنا پڑتے تھے۔

(جاری ہے)

منوج نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ سب سے بڑا ہونے کے باوجود میری عمر 12 برس ہے، لیکن مجھے ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے آپ کو ان ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے یا نہیں لیکن آپ ان کا مشاہدہ کرتے ہیں اور احساس رکھنے کا شعور بھی ہوتا ہے۔منوج باجپائی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میرے جذبات میں ایک سب سے مضبوط عنصر غصہ بھی تھا، لیکن پچھلے چند سالوں میں کافی کم کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 12:18:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :