عرفی جاوید کا خود کو تبدیل کرنے کا عہد

ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہوں جنہیں میرے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے تکلیف پہنچی ،جذبات مجروح ہوئے، بھارتی اداکارہ

ہفتہ 1 اپریل 2023 12:24

عرفی جاوید کا خود کو تبدیل کرنے کا عہد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے کہا ہے کہ وہ ان تمام افراد سے معذرت خواہ ہیں جنہیں ان کے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے تکلیف پہنچی اور جذبات مجروح ہوئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹ میں 25 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ آئندہ لوگ مجھے ایک تبدیل شدہ عرفی جاوید کے طور پر دیکھیں گے۔ ان کی اس معذرت پر جہاں کچھ پرستاروں نے یہ سوال کیا کہ معاملہ کیا ہی تو دوسرے اپریل فول ڈے سے ایک روز قبل ان کی اس ٹوئٹ کی ٹائمنگ پر حیران ہوئے اور یہ سمجھتے رہے کہ وہ مذاق کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 01/04/2023 - 12:24:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :