ساتھی اداکار نے پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی

ہفتہ 1 اپریل 2023 12:24

ساتھی اداکار نے پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھی اداکار ہردے سندھو نے ان کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہردے سندھو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بالآخر یہ ہونے جارہا ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم فلم کوڈ نیم: ترنگا کی شوٹنگ کے ساتھ تھے تو اکثر ہم نے کئی بار شادی کے بارے میں بات کی اور پرینتی کا ہمیشہ یہی کہنا ہوتا تھا کہ میں شادی صرف اس وقت کروں گی جب مجھے لگے گا کہ مجھے صحیح بندہ مل گیا ہے۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ میں نے پرینیتی کو مبارکباد دینے کے لیے کال بھی کی تھی۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 12:24:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :