ٓ احد رضا میر کی اسکرین پر واپسی جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم جلوہ گر ہوں گے

ہفتہ 1 اپریل 2023 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احد رضا میر جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پیج کے مطابق اداکار معروف پاکستانی نامہ نگار اشتیاق احمد کی مشہور سیریز انسپیکٹر جمشید پر مبنی فلم میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

2018 میں ریلیز ہونے والی فلم پرواز ہے جنون کے بعد یہ احد رضا میر کی دوسری پاکستانی فلم ہوگی جس میں وہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اس سے قبل احد رضا میر گزشتہ برس رمضان اسپیشل ڈرامہ ہم تم اور غیر ملکی فلم ریزیڈنٹ ایول سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرتے نظر آئے تھے۔فہد نور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں احد رضا میر کے علاوہ عمیر رانا انوشے عباسی بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 18:55:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :