m10برس کی عمر میں قرآن حفظ کیا تھا، لائبہ خان کا انکشاف

ہفتہ 1 اپریل 2023 18:55

) لاہور (آن لائن) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں اور دس برس کی عمر میں انہوں نے حفظ کی تکمیل کی تھی۔رمضان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میں قرآن کے ساتھ بہت مصروف ہوگئی تھی اور مجھے ایسے خواب آتے تھے جیسے میں عمرے پر شاپنگ کررہی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب وہ حفظ کررہی تھیں تو انہوں نے خواب میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور جب وہ بیدار ہوئیں تو ان کے جذبات تھے کہ انہوں نے واقعی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے۔

لائبہ خان نے بتایا کہ جب وہ عمرے پر گئیں اور ان کی پہلی نظر کعبہ پر پڑی تو ان پر ایسی کیفیت طاری ہوگئی جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بتایا کہ خانہ کعبہ کو پہلی مرتبہ دیکھنا اتنا خوبصورت منظر تھا کہ میں یہ بھی بھول گئی کہ مجھے دعا کرنی ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2023 - 18:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :