پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہوں جو بھارت کے ہرحملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے‘ اداکارہ لیلیٰ

منگل 6 جنوری 2015 12:32

پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہوں جو بھارت کے ہرحملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے‘ اداکارہ لیلیٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) فلم ، ٹی وی اورتھیٹر کی مایہ ناز اداکارہ لیلیٰ نے پاکستانی سرحدوں پر گزشتہ چند روز سے مسلسل بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر مسلمان ممالک کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ، سب کو اپنے دفاع کیلئے متحد ہونا ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ مکار دشمن بھارت ہمیشہ رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں پر حملہ کرتا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ بزدل دشمن سامنے آکر اس عظیم قوم کا کبھی مقابلہ نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں پر فائرنگ اورگولہ باری عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہوں جو بھارت کے ہرحملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔بھارتی جارحیت پر مسلمان ممالک کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،تمام مسلم ممالک کو اس ظلم پر احتجاج کرنا چاہیے اور متحد ہو کرسازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 06/01/2015 - 12:32:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :