پاکستانی اسٹار نے ہولی وڈ کی آفر ٹھکرا دی

جمعرات 8 جنوری 2015 19:55

پاکستانی اسٹار نے ہولی وڈ کی آفر ٹھکرا دی

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) کینیڈا کے یوٹیوب اسٹار زید علی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہولی وڈ فلم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔زید علی دنیا بھر میں دیسیوں کے لیے ایک جانا پہچانا نام اس وقت بن گئے تھے جب انہوں نے 'دیسی' اور ' سفید فام' افراد کے درمیان فرق کی نشاندہی کرتی ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کیں۔چار سال کے عرصے کے دوران پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار کے فیس بک پیج کو پسند کرنے والوں کی تعداد بیس لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ ان کے یوٹیوب چینل پر سو سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اب تو ایسا لگتا ہے کہ ہولی وڈ بھی اس فنکار کے کام سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور زید علی نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ انہیں ہولی وڈ کی جانب سے ایک پیشکش ہوئی مگر فلم میں بوسے کا منظر ہونے کے باعث اسے مستر کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اس طرح کی حرکت کرنے کا سوچ نہیں سکتے اور وہ دولت اور شہرت کے لیے اپنی ذات کو فروخت نہیں کرسکتے۔زید علی کے بقول اپنی ذات سے اخلاص اور اخلاقی معیار وہ بہترین جذبات ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ آپ نے زندگی میں کچھ حاصل کیا ہے، اللہ نے یقیناً میرے لیے زیادہ بہتر قسمت میں لکھا ہوگا تاہم ایسا نہ ہو تو بھی میں اپنے فیصلے پر خوش ہوں۔

وقت اشاعت : 08/01/2015 - 19:55:19