فلمسٹار ثناء کو شاپنگ مہنگی پڑ گئی ، ماہ نور کی بوتیک پر پرستاروں نے گھیر لیا

جمعہ 9 جنوری 2015 16:32

فلمسٹار ثناء کو شاپنگ مہنگی پڑ گئی ، ماہ نور کی بوتیک پر پرستاروں نے گھیر لیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) فلمسٹار ثناء کو شاپنگ مہنگی پڑ گئی ،اداکارہ ماہ نور کی بوتیک سے ملبوسات خریدتے وقت پرستاروں نے گھیرے میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء گزشتہ روز اداکارہ ماہ نور کی بوتیک جوہر ٹاؤن میں اپنے لئے ملبوسات خریدنے کیلئے گئی تو اسی دوران اداکارہ ثناء اور ماہ نور کے پرستاروں نے بوتیک پر ہلہ بول دیا ۔

(جاری ہے)

پرستار اداکارہ ثناء اور ماہ نور سے آٹو گراف لینے کے ساتھ ان کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیو بناتے رہے۔ اس دوران دھکم پیل کے باعث ماہ نور کی بوتیک کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد سکیورٹی گارڈ نے اداکارہ ثناء کو پرستاروں کے گھیرے سے نکال کر ان کی گاڑی تک پہنچایا جہاں سے ثناء اپنے گھر روانہ ہو گئیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ثناء اداکارہ ماہ نور کی بوتیک سے اپنے لیے ملبوسات خریدتی رہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 16:32:22

Rlated Stars :