فوجی عدالتوں سے نظام بہتر ہوسکتا ہے تو یہ بڑا انقلابی اور مثبت قدم ہوگا ‘ اداکارہ لیلیٰ

جمعہ 9 جنوری 2015 16:33

فوجی عدالتوں سے نظام بہتر ہوسکتا ہے تو یہ بڑا انقلابی اور مثبت قدم ہوگا ‘ اداکارہ لیلیٰ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے اگر نظام بہتر ہوسکتا ہے تو یہ بڑا انقلابی اور مثبت قدم ہوگا ،امن وامان کی موجودہ خراب صورتحال کی وجہ سے عوام کے ساتھ فنکار برادری بھی بڑی فکر مند ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

09 جنوری 2015ء “ سے گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ اخباری بیانات سے اب کام نہیں چلے گا ملک میں نہ بجلی اور نہ گیس ہے ، اس طرح زندگی نہیں چلتی شدید لوڈ شیڈنگ نے قوم کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے خدا قوم او رملک کے حال پر رحم کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔دھرنوں اورجلسوں سے بھی کوئی فائد ہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار ہ کواپنے اچھے عمل سے اپنی عزت خود کروانی ہوگی شوبز کے غیر سنجیدہ افراد نے شوبز کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچانے میں اہم کردار اداکیا ہے ۔ہمیں اپنے عملوں اور رویوں پردوبارہ نظر ثانی کرنی ہوگی ۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 16:33:46