جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں بلاوجہ کی مداخلت مجھے سخت نا پسند ہے ‘ عائشہ عمر

ہفتہ 10 جنوری 2015 12:22

جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں بلاوجہ کی مداخلت مجھے سخت نا پسند ہے ‘ عائشہ عمر

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء )اداکارہ و ماڈل عائشہ عمرنے کہا ہے کہ مجھے جھوٹ سے سخت نفرت ہے ،سچائی کامیابی کے لازم وملزوم ہے ، شوبز کی دنیا میں سچائی صرف تلاش کرنے سے مل سکتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سچائی بہت بڑی طاقت ہے، یورپ میں لوگ سچ بولتے ہیں جو ان کی کامیابی کا راز ہے ۔

(جاری ہے)

عائشہ عمر نے کہا کہ میری آنے والی ایکشن فلم ”یلغار “سے مجھے بڑی امیدیں وابستہ ہیں امید کرتی ہوں کے ”یلغار “ریلیز ہونے کے بعد فلم بینوں کو پسند آئے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہر کردار میں منفرد اداکاری کا مظاہرہ کروں ۔ آزاد خیال لڑکی ہوں جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں بلاوجہ کی مداخلت مجھے سخت نا پسند ہے ۔

وقت اشاعت : 10/01/2015 - 12:22:53

Rlated Stars :