سلمیٰ ہائیک کی ایکشن فلم ”ایورلی“ کا ٹریلر جاری،

فلم 23 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 11 جنوری 2015 11:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) ہالی ووڈ اسٹار سلمیٰ ہائیک کے ایکشن سے بھرپور فلم ایورلی کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔کہانی میں سلمیٰ ہائیک کے سابق بوائے فرینڈ نے انہیں تہہ خانے میں قید کر رکھا ہے اور ان کی زندگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک ایک کر کے کرائے کے قاتل بھیج رہا ہے جن سے یہ نڈر خاتون لڑ رہی ہے۔ حوصلے اس کے کمزور نہیں پڑے۔ لیکن بے رحم انسان اس کی زندگی کا چراغ گل کرنے پر اڑا ہے۔فلم میں سلمیٰ ہائیک ایکشن میں ہوں گی جو گولیاں برساتی، مقابلہ کرتی نظر آرہی ہیں۔ ایورلی کا کلائمکس شاندار ہوگا کیونکہ اس ڈرامے سے پردہ اٹھے گا کہ آخر کون ہے ان کے خون کا پیاسا۔ فلم 23 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 11:35:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :