اداکارہ کرینہ کپور بھی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے نشانے پر آگئیں،

کرینہ نے سیف سے شادی کے بعد اسلام تو قبول نہیں کیا مگر نام کے آخر میں خان کا اضافہ ضرور کرلیا

اتوار 11 جنوری 2015 11:38

اداکارہ کرینہ کپور بھی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے نشانے پر آگئیں،

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے نشانے پر آگئیں اور ان کے خلاف جارحانہ مہم شروع کردی گئی۔ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد نے کرینہ کپور کی ایک ایسی تصویر شائع کی ہے جس میں اداکارہ کا چہرہ نقاب میں چھپایا گیا ہے جبکہ آدھا بے نقاب جس میں بندی اور سیندور لگا نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

انڈین میڈیا کے مطابق ٹوئیٹر پر سامنے آنے والی اس تصویر کو ہندو تنظیم کے خواتین سیل نے ایک میگزین میں شائع کیا جس کا مقصد ہندو لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادی کے رجحان کی روک تھام کرنا ہے۔خیال رہے کہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد اسلام تو قبول نہیں کیا مگر اپنے نام کے آخر میں خان کا اضافہ ضرور کرلیا۔وشوا ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ اگر کرینہ کپور خان کو اس تصویر کی ایڈیٹنگ پر اعتراض ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں ہم تو اسے”لَو جہاد“کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔اس تنظیم کا ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی الحاق ہے۔

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 11:38:58

Rlated Stars :