ایک اور پاکستانی اداکار بولی وڈ میں

اتوار 11 جنوری 2015 18:37

ایک اور پاکستانی اداکار بولی وڈ میں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء)فواد خان اور علی ظفر کی انڈین فلمی صنعت میں کامیابیوں اور مائرہ خان کا شاہ رخ خان کے مدمقابل بولی وڈ فلم میں کاسٹ ہونا (اور دیگر پاکستانی اداکاروں کی ناکام کوششوں) کے چرچوں میں ایک اور ٹی وی اسٹار کا پڑوسی ملک میں فلمی اداکار بننے کا ذکر کہیں گم ہوکر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہیں فیضان خواجہ جو بہت جلد بنکسٹر نامی بولی وڈ فلم میں نظر آنے والے ہیں جس کی ہدایات ماضی کی اداکارہ زینیت امان کے بیٹے اذان خان نے دی ہے۔

فیضان خواجہ پاکستانی پرستاروں کے لیے اجنبی نہیں جنھوں نے گزشتہ تین برسوں میں کئی کامیاب ڈرامہ سیریلز میں کام کیا ہے جن میں میری لاڈلی، من کے موتی اور میں گنہگار نہیں قابل ذکر ہیں۔اور اب وہ اپنی اداکاری کی آزمائش فلمی میدان میں بھی کرنے والے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 18:37:18

Rlated Stars :