بالی وڈ فلم دی لنچ باکس بی اے ایف ٹی اے ایوارڈز کیلئے نامزد

پیر 12 جنوری 2015 11:52

بالی وڈ فلم دی لنچ باکس بی اے ایف ٹی اے ایوارڈز کیلئے نامزد

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) بین الاقوامی سطح پر نام بنانے والی بالی ووڈ فلم دی لنچ باکس برٹش اکیڈمی فلم اینڈ ٹیلیوویڑن آرٹس ایوارڈز کیلئے نامزد ہوگئی،2013ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم دی لنچ باکس اب تک کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے، فلم کو اس بار برٹش اکیڈمی فلم اینڈ ٹیلیوویڑن آرٹس ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا گیا، دی لنچ باکس کو بافٹا ایوارڈ میں بیسٹ فارن لینگویج کیلئے نامزد کیاگیا،ہدایتکار رتیش بترا کی اس فلم میں محبت کی منفرد کہانی شامل ہے، فلم میں عرفان خان ،نمرت کور اور نوازالدین صدیقی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ، اس فلم نے پولینڈ، ڈنمارک، روس،برازیل اور برطانیہ میں بھی تہلکہ مچایا،فلم دی لنچ باکس اس سے پہلے انٹرنیشنل کرٹکس ویک،کانز فلم فیسٹیول اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جاچکی ہے- اس بار8فروری کو بافٹا ایوارڈ میں رنگ جمائے گی، جس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہے۔

وقت اشاعت : 12/01/2015 - 11:52:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :