نیا سال ڈرامہ اور تھیٹر کے حوالے سے اہم ثابت ہوگا‘ راحت کاظمی

پیر 12 جنوری 2015 13:56

نیا سال ڈرامہ اور تھیٹر کے حوالے سے اہم ثابت ہوگا‘ راحت کاظمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) معروف اداکار و ہدایتکار راحت کاظمی نے کہا ہے کہ سال 2015ء ڈرامہ اور تھیٹر ڈرامے کے حوالے سے اہم ثابت ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی ڈراموں اور تھیٹر میں آمد سے انڈسٹری کا ماحول قدرے بہتر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر شعبے میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس ٹیلنٹ کو نکھرنے کیلئے اس وقت متعدد ادارے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ایک ڈرامہ ڈائریکٹ کررہا ہوں جوکہ 15 جنورہ سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ (ناپا) میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ بہت ہی زبردست ہے۔ فنکاروں نے اس ڈرامے میں بہت محنت کی ہے۔

وقت اشاعت : 12/01/2015 - 13:56:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :