اداکارہ حنا دلپزیر پرسوں اپنی 49 ویں سالگرہ منائیں گی

بدھ 14 جنوری 2015 13:20

اداکارہ حنا دلپزیر پرسوں اپنی 49 ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) اداکارہ حنا دلپزیر پرسوں جمعہ 16جنوری کو اپنی 49ویں سالگرہ منائیں گی ۔ حنا دلپزیر 16جنوری 1966 ء کو کراچی میں پیدا ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اور بعد میں اپنی فیملی کے ہمراہ یو اے ای چلی گئیں جہاں ان کے والد نوکری کرتے تھے ۔ چند سال دبئی میں گزارنے کے بعد وہ 2006ء کو واپس پاکستان آ گئیں ۔

(جاری ہے)

2008ء میں انہوں نے ٹی وی ڈرامہ سیریل ” یہ زندگی ہے “ میں اداکاری سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کا کردار بڑا مقبول ہوا ۔ اس کے بعد سے وہ متعدد ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہیں ۔ خاص طور پر ان کی ڈرامہ سیریل ” قدوسی صاحب کی بیوہ “ اور ” بلبلے “ انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ،ڈرامہ سیریل ” بلبلے “ میں ”مومو“ کا کردار ان کی زندگی کا جز بن گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 14/01/2015 - 13:20:32

Rlated Stars :