معیاری ٹی وی پروڈکشن کی بدولت اچھے خاندان کے نئے فنکاروں کی آمد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ‘ ماریہ واسطی

بدھ 14 جنوری 2015 13:20

معیاری ٹی وی پروڈکشن کی بدولت اچھے خاندان کے نئے فنکاروں کی آمد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ‘ ماریہ واسطی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء ) ٹی وی کی مقبو ل اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیاری ٹی وی پروڈکشن کی بدولت اچھے خاندان کے نئے فنکاروں کی آمد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی ، ماڈلنگ اورشوبز کے تمام شعبہ جات میں پڑھے لکھے اور باصلاحیت پروفیشنل لوگوں کی کمی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی وی پروڈکشن میں ان لوگوں کی بدولت بڑی جدت آئی جو بڑی حوصلہ افزابات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہرطرح کے کردار کرچکی ہوں مگر کالومیری پہچان بن چکا ہے ۔میں ہمیشہ تعدا د کی بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں ۔سکرپٹ اچھا اور معیاری ہوتو ڈرامہ یقینی طور پر کامیابی سے ہمکنا ر ہوتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کیلئے یونیورسٹی لیول پر کلاسوں کا اجرا باعث اطمینان ہے ۔

وقت اشاعت : 14/01/2015 - 13:20:40

Rlated Stars :