اداکارہ صائمہ نور کراچی سے لاہو رواپس پہنچ گئیں

جمعرات 15 جنوری 2015 12:43

اداکارہ صائمہ نور کراچی سے لاہو رواپس پہنچ گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء ) پاکستان فلم انڈ سٹری کی ممتاز اداکارہ صائمہ نور کراچی سے لاہو رواپس پہنچ گئیں ۔صائمہ نور نے کراچی میں ٹی وی کمرشل کی عکس بندی میں حصہ لیا َ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے پروڈیوسروں نے صائمہ نورکو اپنے ٹی وی ڈراموں میں کاسٹ کرنے کے لئے رابطے شروع کردئیے ہیں ۔ اس حوالے سے اداکارہ صائمہ نور کا کہنا ہے کہ مجھے بے شمار ٹی وی ڈراموں کی آفرز ہوئی ہیں مگر میں تعداد کی بجائے معیار کو اہمیت دیتی ہوں ۔اگر سکرپٹ اچھا ہوا تو پڑھنے کے بعد آفرقبول کرونگی ۔ انہوں نے کہا کہ سوپ سیریل ”کنیز“میں میر اکردار انہتائی جاندار ہے ،آئندہ بھی ایسا رول ملا تو ضرور کرونگی ۔

وقت اشاعت : 15/01/2015 - 12:43:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :