مانیٹرنگ ٹیموں کی بہتر مانیٹرنگ کی بدولت اسٹیج ڈرامہ درست سمت پر چل نکلا ہے‘ اداکارہ میگھا

جمعہ 16 جنوری 2015 15:20

مانیٹرنگ ٹیموں کی بہتر مانیٹرنگ کی بدولت اسٹیج ڈرامہ درست سمت پر چل نکلا ہے‘ اداکارہ میگھا

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء ) تھیٹر کی مقبول اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ تھیٹرڈانس کے بغیر ادھورا او رنامکمل ہے ، سچویش کے مطابق ڈرامہ میں رقص شامل کرنے میں کوئی ہرج نہیں ،شائقین ڈرامہ اور میر ے پرستار صاف ستھرے رقص کی بدولت میرے ڈانس کو پسند کرتے ہیں جو میر ے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں میگھا نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیموں کی بہتر مانیٹرنگ کی بدولت اسٹیج ڈرامہ درست سمت پر چل نکلا ہے جو بڑی خوش آئندبات ہے ۔

تھیٹر پوری دنیا میں دیکھا اورپسند کیا جاتا ہے ،تھیٹر فنکار وں نے پوری دنیا میں اپنی جاندار اداکاری سے وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداکاری اوررقص دو مختلف چیزیں ہیں لیکن دونوں کاچولی دامن کاساتھ ہے۔ اچھا سکرپٹ اور جاندار اداکاری کسی بھی ڈرامہ کو کامیاب کرنے میں اہم کرادار کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 16/01/2015 - 15:20:12

Rlated Stars :